ممبئی : (جیو ڈیسک) ترقی کے لئے انڈر ورلڈ کا سہارا لینے اور اس کی قیمت چکانے پر بنائی گئی بالی وڈ فلم بلڈ منی پاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی۔ مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں اداکار کنال کھیمو اور نئی اداکارہ امریتا پوری نے۔
فلم کی کہانی سیدھے سادے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو ہیروں کا کاروبار کرنے والی ایک فرم میں ملازمت کرتا ہے۔ فلم میں یہ نوجوان پہلے ایمانداری سے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر محنت کا پھل نہ ملنے اور جلد ترقی کی خواہش میں انڈرورلڈ کے ہتھے چڑھ کر اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔