بالی ووڈمیں قتل وغارت اور ایڈونچرفلمز کے بعد فلم دا گرل ان یلو بوٹس جیسی مختلف فلموں کا رجحان شروع ہوگیا ہے۔ بیس سالہ تنہا لڑکی ۔ لگتی برٹش ہے مگر ہندی بھی خوب بول لیتی ہے۔یلو بوٹس میں نازک سی پریشان لڑکی کو آخر کس کی تلاش ہے اسے جستجو ہے اپنے باپ کی جو اسے برطانیہ میں چھوڑ کر بھارت چلا آیا ہے۔باپ کی تلاش میں اس نے کہاں کہاں کی خاک نہ چھانی ۔ہمت ختم ہوگئی پر باپ کا پتانہ ملا۔صرف ایک رشتے کی متلاشی لڑکی نے سب کچھ کھو دیا۔سگے رشتے کی تلاش اسے مہنگی پڑی اور اسے کہیں دھوکہ تو کہیں اچھے دوست بھی ملے۔ ڈائریکٹر انوراگ کشپ کی فلم دا گرل ان یلو بوٹس ۔ بھارتی فلمی نگر کے لئیہوا کاتازہ جھونکا ہے ۔ حقیقت سے قریب تر کئی باتیں بیان کی گئی ہیں۔فلم ابھی بھارت میں ریلیز نہیں ہوئی جبکہ دنیا بھر کے فلم فیسٹیولز میں اسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے۔