بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم ہیروئن میں پاکستانی سابق کپتان عمران خان کی جھلک دکھائی جائے گی۔ فلم ہو یا حقیقت۔ ہر جگہ چھائی ہیکرکٹ۔ گلی گلی ہیجنون کرکٹ کے اس جنون سے بالی ووڈ فلم ہیروئن بھی متاثر ہوئے بغیرنہ رہ سکی۔ شوبز اور کھلاڑیوں کا ہمیشہ سے ہی رہاہے گہرا تعلق۔
فلم ہیروئن میں بھی ایسی ہی ایک سپر اسٹار کو دکھایا گیا ہے جو کھلاڑی کے عشق میں ہوگئی مبتلا۔ کھلاڑی بھی کھیل کھیل میں عشق کی بازی ہار بیٹھتا ہے ۔ فلم ہیروئن میں اداکار رندیپ ہودا نے کھلاڑی کے رول ماڈل کے لئے نہ سچن کو دیکھا نہ سنگاکارا کو۔ انہیں آئیڈیل کرکٹر نظرآئے تو پاکستان کے سابق کپتان عمران خان۔
رندیپ کہتے ہیں کہ فلم میں جب انہیں کرکٹر کا کردارملا تو انہیں وہ دن یاد آگئے جب وہ عمران خان بننے کے خواب دیکھتے تھے۔ان کا یہ خواب فلم ہیروئن کی صورت میں پورا ہوگیا۔