بال ٹھاکرے کی موت پر تبصرہ کرنے والی لڑکیاں آزاد

Bal Thackeray

Bal Thackeray

شیو سیونا تنظیم کے انتہا پسند رہنماء بال ٹھاکرے کی موت پر ویب سائٹ پر تبصرہ کرنے والی لڑکیوں کو پولیس نے بری کر دیاہے۔ بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم کے رہنماء بال ٹھاکرے کی موت پر ممبئی شہر کی بندش کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تبصرہ کرنے والی لڑکیوں کے خلاف پولیس نے مقدمات واپس لے لیے ہیں۔

شاہین دھادا اور شری ویناسان نے بال ٹھاکرے کی موت پر ممبئی شہر کی بندش کے خلاف فیس بک پر کمنٹس دیئے تھے جس پر شیوسینا کے کارکنوں نے ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایات درج کرائی تھیں۔

پولیس نے دونوں لڑکیوں کے خلاف 19 نومبر کو سرکاری مدعیت میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد شاہین اور رینو نے عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کی تاہم ڈیڑھ ماہ گذرنے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمات واپس لے لیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس مقدمات واپس لینے کی وجوہات بتانے سے انکار کر رہی ہے۔