برطانیہ کے سابق لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے لیمونٹ پیٹرسن کیخلاف فائٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل واپس لے لی ہے۔ لیمونٹ پیٹرسن کیخلاف مقابلے کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے عامر خان کی اپیل کی سماعت آج ہونا تھی۔ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق عامرخان کے پروموٹر ادارے نے کوئی وجہ بتائے بغیر اپیل واپس لے لی ہے۔ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے شواہد کی بنیاد پر مقابلے کو متنازعہ تسلیم کرلیا اور میچ دوبارہ کرانے کا حکم دیا ہے۔ عامر خان متنازعہ فائٹ میں آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے ٹائٹل سے محروم ہوگئے تھے۔