باکسنگ لیجنڈ محمد علی کے لیے کنگ آف باکسنگ کا ایوارڈ

Mohammad Ali

Mohammad Ali

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) باکسنگ کے لیجنڈ محمد علی کو “کِنگ آف باکسنگ” کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ میکسیکو میں ورلڈ باکسنگ کونسل کا پچاسواں سالانہ کنونشن ہوا ۔اس پروقار تقریب میں عظیم باکسر محمد علی کو ایوارڈ دیا گیا۔ باکسنگ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

رعشہ کی بیماری کا شکار لیجنڈ باکسر محمد علی نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد میڈیا اور اپنے مداحوں سے کوئی بات نہیں کی۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر جوزے سلائمن نے محمد علی کی کامیابیوں اور خدمات کو سراہا۔