ایران (جیوڈیسک) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ تہران باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف جارحانہ اقدمات کی غلطی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایرانی دفاع کو کمزور سمجھنے والے غلطی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔ایران نے ہمیشہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔