ببلیکل یونیورسٹی کے صدر بشپ ڈاکٹر نعیم سموئیل پر نامعلوم افراد کا وحشیانہ تشدد ، دانت توڑ دیئے

لاہور(ابتسام تبسم ) ببلیکل یونیورسٹی یوحنا آباد کے صدر بشپ ڈاکٹر نعیم سموئیل پرنامعلوم افراد کا وحشیانہ تشدد دانت توڑ دیئے، تفصیلات کے مطابق بشپ ڈاکٹر نعیم سموئیل پراس وقت تین نامعلوم غنڈوں نے دھاوا بول دیا جب وہ عبادت کرنے کے بعد چرچ سے واپس گھر جارہے تھے قبرستان کے قریب تین نامعلوم غنڈوں نے حملہ کردیا اور شدید وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے انکے دانت ٹوٹ گئے نامعلوم غنڈے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔