بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شارٹ فال 4700 میگاواٹ

electric

electric

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ہائیڈل پیداوار میں شدید کمی کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شارٹ فال 4700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

پانی کی کمی اور ڈیموں میں پانی ڈیڈلیول پر پہنچنے سے ہائیڈل پیداوار شدید کمی کا شکار ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق ہائیڈل ذرائع سے صرف چھبیس سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

پیپکو کے مطابق کے ای ایس سی کو چھ سو دس میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے تھرمل ذرائع سے اٹھارہ سو اور آئی پی پیز کے ذریعے پانچ ہزار آٹھ سو اسی میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔