بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا

گجرات : (جی پی آئی) گجرات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا، گزشتہ سوموار سے جاری بجلی بحران میں شدید آئی ہے اور دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے جس سے ایک بار پھر گجرات شہر میں واقع صنعتی ادارے مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں اور ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر اور سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی جاری ہیں ، جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گیپکو کے حکام نے غیر اعلانیہ طویل لود شیڈنگ کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا ہے، یاد رہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ضلع گجرات میں ہوتی ہے، جس وجہ سے 50فیصد انڈسٹری مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کا سہرا حکومت اور اس کے اداروں کو جاتا ہے۔