پاکستان (جیوڈیسک) بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے کم نہ ہو سکا تیل کی ادائیگیاں نہ ہونے سے بجلی کی پیداوار مزید کم ہو گئی۔بجلی کی طلب17ہزار540 اور پیداوار 12ہزار 340 میگاواٹ ہے اور بجلی کی قلت 5 ہزار 200 میگا واٹ تک ہو گئی۔ شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جارہی ہے ۔
تیل کی کم فراہمی سے صبا،اے ای ایس اور لال پیرپلانٹس بند ہیں جبکہ کیپکو استعداد سے چار سو میگاواٹ کم بجلی پیدا کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کو فوری طور پر 20ارب نہ ملے تو بجلی کا بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔