بجلی کی قیمتوں میں تین روپے سے زائد کا اضافہ

electric

electric

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں تین روپے آٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔  حکومت نے یہ اضافہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا ہے اور اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جون کے لیے ایک روپے چار پیسے اور جولائی کے لیے دو روپے چار پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ یکمشت کرکے آئندہ ماہ کے بلوں میں شامل کردیا جائے گا۔ نیپرا اس اضافے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول اخراجات کا جائزہ لے کر اس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔