بجلی کے اخراجات 8 سو ارب ، جاری بل پانچ سو ارب روپے

Electricity

Electricity

پاور پلانٹ (جیوڈیسک) پورے ملک میں سالانہ بجلی کے اخراجات آٹھ سو ارب روپے ہوتے ہیں جبکہ بل پانچ سو پچاس ارب روپے کے جاری کیے جاتے ہیں لیکن اب یہ رقم بھی حاصل نہیں ہو پارہی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دو سو پچاس ارب روپے کا خسارہ حکومت کو اپنے خزانے سے سبسڈی کی شکل میں پورا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم گزشتہ سال یہ صورتحال مزید خراب ہوگئی کیونکہ حکومت بلوں کے ذریعے چارسو پچاس ارب روپے جمع کر پائی اور اس سے خسارہ سو ارب روپے مزید بڑھ گیا اور یہ اضافی نقصان ابھی تک پورا نہیں کیا جا سکا ہے۔ اس لئے اب حکومت او جی ڈی سی ایل کے بانڈز جاری کر کے انکو ادا کرنے کی کوشش کرے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت کے خزانے میں اب ان نقصانات کو برداشت کرنے کی سکت کم ہوتی جا رہی ہے اور اگر نقصانات بڑھتے رہے تو لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ جائے گی کیونکہ حکومت فرنس آئل خرید نہیں پائے گی۔