لاہور : (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل بجلی کے بحران پر قابو پانا پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیع ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قومی تاجر اتحاد کی جانب سیسینیٹر جہانگیر بدر کو قائد ایوان سینٹ بننے کی خوشی میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔دوران تقریب تاجروں نے جہانگیر بدر کے سامنے لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والے مسائل کا انبار لگا دیے۔ جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ یہ مسائل پیپلزپارٹی کو ورثے میں ملے ہیں۔ پنجاب حکومت نے بجلی کی پیداوار میں آج تک ایک مگا واٹ کا اضافہ بھی نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کیلئے ہر صوبہ اپنا حصہ دینے کیلئے تیار تھا مگر پنجاب حکومت نے انکار کیا، جس کی وجہ سے بجلی کے بحران میں مزید اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن سے پہلے بجلی کے بحران پر قابو پانا پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیع ہے۔