بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج
Posted on March 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ : تحریک انصاف ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج لگائے جانے کے خلاف ریلوے اسٹیشن چوک میں احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ، جہاں عوام کو اس بات کی ترغیب دی جا رہی ہے ، وہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں اور حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ کی گئی زیادتی پر احتجاج کریں ، یاد رہے کہ رواں ماہ موصول ہونے والے بجلی کے بلوں کے ساتھ ہزاروں روپے کا فیول ایڈجسٹمنٹ چارج لگ کر آیا ہے جس نے عوام کو شدید ذہنی اور مالی پریشانیوں میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے ۔