بجٹ ! اسٹاک مارکیٹوں کے لئے خوشخبریاں

kseseling

kseseling

اسٹاک مارکیٹ : (جیو ڈییسک) کارپویٹ سیکٹر خصوصا اسٹاک مارکیٹس کے فروغ کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کا اعلان کیاہے۔ وزیرخزانہ نے کہاہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو اعتماد دینے کے لئے اقتصادی ترمیمی آرڈیننس دو ہزار بارہ کو فائنانس بل کے ذریعے قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔ کیپٹل مارکیٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے وینچر کیپٹل کمپنی اور فنڈکے منافع اور آمدن پر چھوٹ کو سال دوہزار چوبیس تک بڑھایا جا رہا ہے۔ حصص کا ریٹینشن پیریڈ بھی تین سال سے کم کرکے دو سال کیا جارہا ہے۔

اسی طرح سیکیورٹیز اور انشورنس میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے قابل ٹیکس آمدن کے ایک تناسب کے طور پر سرمایہ کاری کی حد پندرہ سے بڑھاکر بیس فیصد اور پانچ لاکھ سے بڑھاکر دس لاکھ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائیرمنٹ فنڈز کیپٹل گین ٹیکس کی ود ہولڈنگ شقوں سے بھی مثتثنی ہوں گے۔