اسلام آباد: (جیوڈیکس) بجٹ یکم جون کو آئے گا جس میں انکم ٹیکس کے سولہ درجوں کو کم کر کے پانچ کر دیا جائے گا۔ یہ بات وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ رواں برس دفاع پر اخراجات مجموعی بجٹ کا بیس فیصد رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی مختلف چیلنجز حکومت کے سامنے ہیں ۔ جن میں سرمایہ کاری میں کمی ، سیلاب سے ہونے والی تبائی۔ تیل کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتیں اور صوبوں کو اضافی فنڈز کی فراہمی شامل ہیں۔