بحرین کی حکومت نے حزب مخالف کی جماعت الوفاق کو انسانی زنجیر بنا کر حکومت مخالف مظاہرے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بحرین کی پبلک سیکیورٹی کے سربراہ میجرجنرل طارق مبارک نے حزب مخالف کی بڑی جماعت الوفاق کو انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے منتخب کی گئی جگہ سیکیورٹی کے حوالے سے ٹھیک نہیں۔ احتجاج سے سڑکیں بند ہوجائیں گی جبکہ عوام کو تحظی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑے گا جس کی وجہ سے پابنید لگائی گئی ہے جبکہ الوفاق نے کہا ہے کہ پابندی غیرقانونی اور آزادی اظہار رائے پر ڈاکہ ہے۔