بحرین میں اتوارکے روز سیشروع ہونے والے فارمولا ون گرینڈ پری موٹرریس سے قبل تنا میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ سکیورٹی فورسز کو دارالحکومت مناما میں احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے۔شہر کے مضافات میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر دیسی ساخت کے مولوٹوو کاک ٹیلز پھینکے، جب کہ جواب میں پولیس نے آنسو گیس کے گولے چلائے۔
حکومت مخالفین نے ریس کے آغاز سیقبل کے دنوں میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے رکھی ہے اور جمعے کو حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب مظاہرین نے ایک منتخب حکومت کیقیام اور مساوی حقوق کے حصول کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے سکیورٹی فورسزپر ایک شخص کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا ہے، جِس کی لاش ہفتے کو مناما کے نواح میں واقع ایک گاں سے برآمد ہوئی، جہاں تشدد کے واقعات ہو چکے ہیں۔بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ہفتے کو اعلان کیا کہ الوفاق نامی اپوزیشن گروپ سیتعلق رکھنے والا یہ شخص، جِن کا نام صلاح عباس حبیب بتایا جاتا ہے، ان کی موت کے بارے میں تفتیش جارہی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اِس شخص کو بظاہر مشتبہ حالات میں ہلاک کیا گیا۔