کراچی بحرین سے مسترد ہونے پر 20 ہزار بیمار بھیڑیں پاکستان بھیج دی گئیں ، پورٹ قاسم سے بھیڑوں کو آج کراچی منتقل کر دیا گیا ۔پورٹ قاسم زرائع کے مطابق اوشین رور جہاز پورٹ قاسم پر بھیڑیں اتار کر آج روانہ ہو گیا ،زرائع کے مطابق اوشین رور جہاز منصوبے کے بغیر اچانک پاکستان آیا۔ لائیو اسٹاک زرائع کے مطابق یہ بیماری جلدی بیماری کی صورت میں انسانوں کو بھی لگ سکتی ہے،آسٹریلوی کمپنی لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کے ایم ڈی روڈ میکلیور نے جیونیوز سے گفت گو میں بتایا کہ بھیڑوں کو اسکیبی ماوتھ بیماری ہے، روڈ میکلوڈ کے مطابق بیمار بھیڑوں کی ایکسپورٹ حیرت انگیز ہے۔انہوں نے بتایا کہ لائیو کارپ ایسو سی ایشن اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ صدر آسٹریلیا کیٹل کونسل، کریگ بران کے مطابق بیمار بھیڑوں کی ایکسپورٹ ہلا دینے والا واقعہ ہے۔چیئرمین پورٹ قاسم محمد شفیع کے مطابق پورٹ قاسم جانوروں کی کلیرنس کی ذمہ دار نہیں۔ صوبائی ویٹ ڈیپارٹمنٹ جانوروں کی کلیئرنس کی اتھارٹی ہے۔ امپورٹ کمپنی پاک کیٹل فارم کے مالک کے مطابق بھیڑوں کا جہاز بحرین سے پہلے مسقط اور دوحہ میں مال اتار چکا تھا۔ جبکہ بھیڑوں کا سرکاری ڈاکٹر نے چیک کرکے انکی کلیرنس کا این او سی دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھیڑوں کا گوشت کھانے کیلئے بالکل صحیح ہے اور یہ کہ بحرین سے بھیڑوں کی واپسی بظاہر امپورٹر اور ایکسپورٹر کا اختلاف معلوم دیتا ہے۔