منامہ (جیوڈیسک) بحرین میں پولیس اور مظاہرین میں پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد آٹھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ تازہ جھڑپیں بحرین کے علاقے المحرق میں ہوئیں،جہاں مظاہرین گزشتہ ہفتے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ میں شریک تھے۔
Violent clashes with police and protesters in Bahrain
حزب اختلاف کی جماعت وفاق نے کہا ہے کہ سیکوریٹی فورسز نے جنازہ میں شریک افراد پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے تشدد کو ہوا دی، یہ افراد جمعہ کو پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16سالہ نوجوان کے جنازے میں شریک تھے۔
اس دوران پولیس نے 8 افراد کوگرفتار کرلیا۔ حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔ بحرین میں 18 ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔