سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی درخواست پر رکن بلوچستان اسمبلی بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چوبیس فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان بدامنی ، بختیارڈومکی اہلخانہ قتل کیس کی سماعت کی۔ آئی جی سندھ نے قتل سے متعلق رپورٹ پیش کی جسے چیف جسٹس کاغذ کا پلندہ قراردیا۔ عدالت نے آئی بی کی رپورٹ کو بھی نامکمل قرار دیا۔