بختیار ڈومکی کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیور فائرنگ سے جاں بحق

Mir Bakhtiar Domki

Mir Bakhtiar Domki

رکن بلوچستان اسمبلی میربختیار ڈومکی کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیور کو کراچی میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا، بختیار ڈومکی بلوچستان کی بااثر سیاسی شخصیت ہیں۔
بلوچستان کے سابق وزیر جنگلات اور رکن بلوچستان اسبلی میر بختیار ڈومکی نواب اکبر بگٹی کے پوتے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ نواب اکبربگٹی کی پوتی اور نواب ریحان بگٹی کی بیٹی تھیں۔
بختیار ڈومکی دو ہزار دو میں بھی سبی سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ انہیں پرویز مشرف حکومت کی جانب سے نواب اکبر بگٹی کا ساتھ چھوڑکر حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے دبا کے باوجود تمام پیشکشیں ٹھکرا دیں۔