کراچی(جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت آج پھر ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن آج شہر میں حلقہ بندیوں سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
جمعرات کو سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نیلارجر بینچ کوب تایاکہ مردم شماری کیبغیر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں جس پر جسٹس جواد خوجہ نیکہا کہ 50 سال تک انتظامیہ نیمردم شماری نہیں کرائی تو کیا کیا جائے، آپ اپنا کام کریں، آئین کی تشریح عدالت خود کرے گی۔
آپ اس پر تحریری رپورٹ پیش کریں۔ آئی جی پولیس کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کے حالات پوشیدہ نہیں اس لئے عدالت وہی آرڈر کرے گی جوآئین کہتا ہے، آپ نے جو نہیں کرنا وہ نہ کریں۔