بدنام زمانہ منشیات فروش تنویر شاہ سے 250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

اٹک(جی پی آئی)ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے سب انسپکٹر عابد حسین نے اپنے عملے کے ہمراہ لاری اڈہ لنک روڈ پنجہ صاحب سے بدنام زمانہ منشیات فروش تنویر شاہ سے 250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ اٹک خورد پولیس نے پنجاب ،سرحد انٹری پوائنٹ سے طارق شاہ سے200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔