بدین: پولیس وین کو حادثہ، 4اہلکار جاں بحق

Badin

Badin

بدین میں کراچی روڈ پر زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی وین ٹرک سے ٹکراگئی، چار اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی وین چھٹی کے بعد میر واہ پل کے مقام پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس سے وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال بدین پہنچا دیاگیا۔
ایمبولینس تاخیر سے پہنچنے پر سات افراد کو تشویشناک حالت میں حیدراباد منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک اہلکار کی شناخت پرویز بنگش کے نام سے ہوئی جو کراچی کے علاقے گڈری کا رہائشی تھا۔