بد عنوانی اور کرپشن نے ریاستی عوام کو مایوس کر کے رکھ دیا ہے: خالد پرویز بٹ
Posted on January 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بھمبر(جی پی آئی) بدعنوانی اور کرپشن نے ریاستی عوام کو مایوس کر کے رکھ دیا ہے ریاستی اداروں میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ریاستی اداروں کی کارکردگی غیر فعال کر ہو کر رہ گئی ہے حکومت ریاستی اداروں کے اندر چیک اینڈ بیلنس کا مضبوط نظام قائم کرے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر کے اندر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت عامہ کے ملازمین پر اربوں روپے سالانہ اخراجات ہو رہے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے اندر کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ہسپتالوں کی تعمیر اور سکولوں اور کالجوں کی تعمیر پر بھی اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن ان اداروں میں موجود ملازمین اور آفیسران عوامی خدمت کی بجائے اپنے اللوں تللوں اور ذاتی سیاست کو چمکانے پر صلاحتیں اور سرکاری سرمایہ خرچ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت آزاد کشمیر بڑے بڑے تعمیراتی اور فلسفیانہ دعوے کر رہی ہے۔
حکومت کا خود ان اداروں کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے کوئی کردار نہ ہے اسی لیے ہر ایک اپنی مرضی اور منشاء کرکے سرکاری وسائل کو ضائع کرنے میں مصروف ہے جو کہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اس موجود ہ صورتحال سے عوام مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان تمام معاملات سے علیحدگی اختیار کرتے جارہے ہیں جو خونی انقلاب کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ریاستی اداروں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے مضبوط چیک اینڈ بیلنس کا نظام لاگو کرے کشمیر فریڈم موومنٹ ریاستی اداروں کے اندر ہونیو الی بے قاعدگیوں کو بے نقاب کرنے کیساتھ ساتھ تحریک آذادی کشمیر حق خودارادیت کے حصول اور آزاد کشمیر میں میرٹ اور قانون کی حکمرانی اور انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com