کراچی: (جیو ڈیسک) ہواز ہو اکٹھے ہوئے پینٹین برائیڈل کٹیور ویک کے تیسرے اور آخری روز ،تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔آخری روز کا آغاز کیا گیا ملکی نامی گرامی فیشن ڈایزائنر آصفہ اور نبیل کی دیدہ زیب برائیڈل کلیکشن سے ،مزا تو اس وقت آیا جب ریمپ پر مصر کے ڈانسر حمادا نے اپنے دلکش انداز میں ٹنڈورا رقص پیش کرکے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور وہ ان کا دلربا رقص دیکھ کر داد دینے پر مجبور ہوگئے ۔تین روزہ فیشن ویک میں ملکی اور غیر ملکی ٹاپ فیشن ڈایزائنر نے ہرروز دیدہ زیب برائیڈ ل کلیکشن پیش کی جس سے ماڈلز نے بڑی خوبصورتی سے ریمپ پر متعارف کروایا جو دیکھنے والوں کیلئے حیرت کا باعث بنا ۔
برائیڈل کلیکشن میں ملکی ٹاپ ماڈلز نے اپنی جلووں سے بڑھ چڑھ کر چار چاند لگائے تو دوسری جانب ریمپ پر ماڈلز کی سج دھج اور نت نئے ڈیزائن شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے جس میں نہ صرف رنگوں سے کھیلا گیا بلکہ کچھ انوکھے تجربات بھی کیے گئے تھے جس کی وجہ سے رنگوں کی بہاریں نظر آرہی تھیں ۔