ریو ڈی ڈی جینیرو: (جیو ڈیسک) برازیل میں ہزاروں افراد نے زمین کے تحفظ اور بہتر ماحول کے حق میں مظاہرہ کیا۔ ریو ڈی جنیرو میں میں ہونے والے اس مظاہرے کا اہتمام گرین پیس نے مقامی تنظیم پیپلز سمٹ کے تعاون سے کیا تھا۔موسیقی ،ماسک اور طنزیہ اور مزاحیہ بینروں اور پوسٹروں کے ساتھ کئے جانیوالے مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو آلودگی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔
مظاہرین نے شہرکی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا جس کے دوران بہت سے دیگر گروپ میں ان میں شامل ہوتے گئے۔ مظاہرین نے ماحول کے تحفظ کے لئے اقدامات کے مختلف طریقوں کے بارے میں اپنا پیغام دینے کی کوشش کی ور آلودہ ماحول کے خطرات سے آگاہ کیا۔