برازیل کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ریلی نکالی گئی۔سانتا ماریا میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،مرنے والوں کی تصویریں تھامے شرکا غمزدہ دکھائی دیئے،بعض افراد وائلن پر دھنیں بکھیرتے بھی نظر آئے،اس موقع پر فضا میں سفید رنگ کے غبارے بھی چھوڑے گئے۔ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
برازیل میں دو روز قبل نائٹ کلب میں آتشزدگی سے دو سوپینتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔