برازیل: سیلاب کے باعث ہنگامی حالت کا نفاذ

 Brazil

Brazil

برازیل : (جیو ڈیسک)برازیل کے شمال مغربی حصے میں زبردست سیلاب کے باعث چھتیس ضلعوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برازیل میں تباہ کن سیلاب کے باعث ملک کے بیشتر علاقں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ گلیاں اور سڑکیں کئی فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی ہیں اور آمد و رفت کے لئے کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ برازیلی حکومت نے آفت زدہ علاقوں کے لئے پچپن لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔