باہیا: (جیو ڈیسک) برازیل کے علاقے باہیا میں صحرازدگی میں شدید اضافہ ہوگیا۔ بڑے پیمانے پر جانوروں کی ہلاکت اور عوام کو دشواریوں کے باعث دو سو چھیاسٹھ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔
برازیل کا علاقہ باہیا گزشتہ تیس سال سے صحرا زدگی کا شکار ہے۔ جھیلیں خشک ہوچکی ہیں اور بارشوں کے نہ ہونے سے پانی کی شدید کمی ہے۔ جس کے باعث نہ تو فصلیں اگائی جا سکتی ہیں اور نہ مویشیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت نے باہیا کے دو سو چھیاسٹھ اضلاع کو آفت زدہ قرارد دے دیا ہے اور ان علاقوں میں زندگی کی بحالی اور متاثرین کی مدد کے لئے ایک اعشاریہ چار بلین ڈالرز کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
علاقے میں زندگی کی بحالی کے لئے پرانی جھیلوں میں پانی چھوڑا جارہا ہے اور فصلیں اگائی جارہی ہیں تاکہ مرتے ہوئے جانوروں اور انسانوں کے لئے زندہ رہنے کا ماحول قائم رکھا جاسکے۔ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام زرعی ماہرین کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں جو زندگی کو بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔