برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ساو پاولو میں منعقد ہوئی رنگ و نور کی ایک محفل جس میں ریمپ پر جلوے بکھیرتی ماڈلز نے کی نمائش، ڈیزائنرز نے سردیوں کیلئے نئی تخلیقات پیش کیں۔ ونٹر فیشن شو میں برازیل کی فیشن کی دنیا کا ایک مستند اور منجھا ہوا نام رونالڈو فراگا نے پیش کی آنکھوں کو بھلا لگنے والی فیبرکس کی مختلف ورائٹی، ان میں سے زیادہ تر ری سائیکلڈ میٹرل سے بنایا گیا تھا۔
ریمپ پر ماڈلز جب دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کرتی گزریں تو شائقین نے فراگا کی تخلیقات کی دل کھول کر داد دی، انتیس معروف فیشن ڈیزائنرز نے بھی اپنے کلیکشنز کے ساتھ رنگا رنگ محفل میں شرکت کی۔