برازیل میں 2 عمارتیں منہدم 2 افراد ہلاک گیارہ زخمی

brazil building

brazil building

برازیل میں دس اور بیس منزلہ دو عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق عمارتیں گرنے کی بنیادی وجہ گیس لیکیج تھا۔ مسلسل گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور دونوں عمارتیں گرگئیں۔ آگ لگنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نائن الیون سے مشابہ قرار دیا ہے۔
ریو ڈی جینریو عالمی ورلڈ کپ دو ہزار چودہ اور دو سال بعد اولمپک گیمز کی میزبانی کرے گا۔ گزشتہ ماہ بھی گیس لیک ہونے کے باعث اسی شہر میں ایک عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔