برازیل : (جیو ڈیسک) برازیل میں پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات افراد کے قتل کا ملزم بھی شامل ہے۔برازیل کے شہر پیرانہاس میں پولیس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں ہیلی کاپٹر میں سوار آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات افراد کا قاتل بھی شامل ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر فضا میں چکرانے لگا اور پھربہت تیز رفتاری کے ساتھ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ٹیمیں صرف ایک لاش کو نکالنے میں کامیاب ہوسکی ہیں جبکہ باقی تمام لاشیں جل کر راکھ بن گئی ہیں۔