برازیل کے شمال مغربی حصے میں تباہ کن سیلاب سے زندگی مفلوج

brazil flood

brazil flood

برازیل: (جیو ڈیسک) برازیل میں نیگرو ندی میں طغیانی سے چھتیس ضلعوں میں سیلاب سے متعدد افراد بے گھر ،پانی سے محلے ندی نالوں میں منتقل،لوگ کشتیوں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے لگے۔

برازیل کے اراندوبا کے سبزے اور لان ندی نالوں میں منتقل ہو گئے اور لوگوں نے محفوظ مقام تک پہنچنے کے لئے کشتیوں کا سہارا لیا،برازیل کے مختلف ضلعوں کے مکینوں نے لکڑی کے مکانوں کو سیلاب سے بچاؤ کے لئے نا کافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیلاب کے متاثرین کی آبادکاری کا ٹھوس بندوبست کرے۔

برازیل اکثر سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار رہتا ہے ،ماہرین کا خیال ہے کہ امسال برزایل میں سیلاب کے پانی کا بہا ماضی کے مقابلے میں زیادہ تھا