براہیمی کی شامی صدر سے ملاقات ، تنازع کے خاتمہ کی کوشش

Damascus

Damascus

دمشق (جیوڈیسک) عرب لیگ کے نمائندہ الاخضر براہیمی کی بشار الاسد سے ملاقات ، تنازعے کے خاتمے کے لئے تازہ کوشش پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دمشق اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے الاخضر براہیمی نے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ان کی یہ ملاقات ملک میں تنازع کے خاتمے کے لئے تازہ کوشش کے سلسلے میں دمشق پہنچنے کے ایک روز بعد ہوئی ہے۔ براہیمی نے دمشق میں اپنے ہوٹل میں صحافیوں کو بتایا کہ مجھے صدر اسد سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور حسب معمول ہم نے مستقبل میں اٹھائے جانیوالے کئی اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا۔ براہیمی ہمسایہ ملک لبنان سے اتوار کے روز شام پہنچے تھے۔ انہوں نے آخری مرتبہ 19 اکتوبر کو ملک کا دورہ کیا تھا۔