برساتی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ ضیاء قادری
Posted on August 25, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی:حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے متعلقہ محکمے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کریں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے برساتی نالوں کی مستقل بنیاد پر صفائی اور دوران برسات برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں انہوں نے برساتی نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے عوام سے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ برساتی نالوں کو صاف رکھ کر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے متوقع برساتی صورتحال کے دوران عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی کنٹی جنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،محکمہ ہیلتھ سمیت عوامی سہولتوں پر مامور تمام اداروں کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو شاہ فیصل کالونی میں دوران برسات علاقائی مسائل کے بروقت حل اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کے ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں برساتی نالوں کی صفائی اور نالوں پر قائم متعدد تجاوزات کا خاتمہ کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر بنا لیا گیا ہے دوران برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل زون کے مرکزی آفس میں رین ایمرجنسی سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں عوام بلدیات سہولیات کے حوالے سے اپنے شکایات فون نمبر99248648,99238820پر درج یا اپنی تحریری شکایات شاہ فیصل زون کے مرکزی رین ایمرجنسی کے فیکس نمبر99248647پر ارسال کرسکتے ہیں جہاں مووجود افسران عوامی شکایات کا دوران برسات ازالے کو یقینی بنا ئیں گے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متوقع مزید برسات کے پیش نظر بلدیاتی اداروں سمیت عوامی سہولتوں پر مامور تمام اداروں کو عوامی سہولتوں کی فراہمی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر انہوں نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے اقدامات تیز کریں اور تمام برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور برساتی پانی کی نکاسی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ درپیش ہو تو اسے بروقت دوست کیا جاسکے ۔ پبلک ریلیشن سیکریٹری