برسلزمیں کشمیریوں نے بھارت کے قومی دن پر” سیاہ غبارے ” فضاء میں چھوڑ کر اپنی تشویش کا اظہارکیا برسلز

Brussles Protest

Brussles Protest

برسلز (پ۔ر) دنیا میں احتجاج کرنے کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ کئی لوگ مظاہرہ کرکے اورکئی جلوس نکال کر یا نعرہ بازی کرکے احتجاج کرتے ہیں۔اس باربلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں بڑے ہی عجیب اور غیرروایتی طریقے سے بھارت کے قومی دن کو یوم سیاہ کے طورپر منایاہے ۔

کشمیریوں نے اس موقع پر سینکڑوں ”سیاہ غبارے’ ‘ فضاء میں چھوڑ کراحتجاج کیا ہے۔ اس احتجاج کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے کیا تھا۔ بڑی تعداد میں سائیکل سوار ہاتھوں میں سیاہ غبارے لے کربرسلزکی مختلف سڑکوں سے گزرے تو فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں کی خصوصی توجہ کاباعث بنے۔ دوگھنٹے پر مشتمل سائیکل سواری بدھ کے روزیورپی یونین کے ہیڈکوارٹر سے شروع ہوئی اور یورپی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے اختتام پذیرہوئی جہاں سینکڑوں ”کالے غبارے” ہوا میں چھوڑے گئے۔ ان غباروں کے ساتھ کچھ پلے کارڈز بھی فضاء میں بلند ہوئے جن پر کشمیریوںکی حمایت میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ جن پر لکھاتھا: ”پیس فارآل، پیس فارکشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرو، ہم آزادی چاہتے اور کشمیریوں کی مددکی جائے۔” اس موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری اور ان کے ہمدرد موجودتھے۔

اس دوران کشمیرکونسل ای یو کی ایک ملین دستخطی مہم کے تحت لوگوں سے دستخط بھی لئے گئے۔ اس موقع پرکشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ ہم دنیاکو بتادیناچاہتے ہیں کہ ہم بھارتی کے قومی دن کو کیوں یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں؟ ”یہ اس لیے ہے کہ بھارتی رہنماوئوں نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیاتھا۔بھارتیوں نے کہاتھاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزادہوں گے لیکن آج تک وہ وعدہ پورانہیں ہوا۔ علی رضاسیدنے کہاکہ جب تک کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیںہوجاتا،کشمیری بھارتی کے قومی دن کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے رہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے تک پرامن جدوجہدجاری رہے گی۔

بھارت ظالمانہ ہتھکنڈے اختیارکرکے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانہیں سکتا۔ ریاستی دہشت گردی کامقصد کشمیریوں میں خوف وہراس پیداکرناہے لیکن کشمیری ہرگزخوفزدہ نہیں ہوںگے بلکہ اپنا حق لے کررہیں گے۔کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین نے عالمی اداروں خاص طورپر اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کو فوری نوٹس لے کرکشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلوانے میں کرداراداکرے۔

Brussles Protest - for Kashmir

Brussles Protest – for Kashmir

Brussles Protest - for Kashmir

Brussles Protest – for Kashmir

Brussles Protest - for Kashmir

Brussles Protest – for Kashmir