کرنل قذافی کی ہلاکت کے بعد نیٹو نے لیبیا میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے سیکرٹری جنرل راسمیوسن کا کہناہے کہ رواں ماہ کی آخر تک آپریشن ختم کردیا جائیگا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسمیوسن نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ رکن ممالک میں اتفاق ہواہے کہ کرنل قذافی کے بعد نیٹو کو لیبیا میں جاری مشن ختم کر دینا چاہیئے۔ راسمیوسن نے کہاکہ لیبیا میں کارروائی ختم کرکے آئندہ ہفتے تک فوج واپس بلا لینگے۔ زرائع کے مطابق نیٹو کمانڈر نیٹو آپریشن ختم کرنے کی باقاعدہ تجویز جلد دینے والے ہیں۔