برطانوی بادشاہت کی امیدواری میں شہزادہ چارلس پھر پہلے نمبر پر

charles

charles

لندن : (جیو ڈیسک) برطانوی بادشاہت کی امیدواری میں شہزادہ چارلس ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگئے ہیں برطانیہ میں ان دنوں ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی ڈائمنڈ جوبلی تو منائی ہی جارہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ برطانوی تاج کے نئے ممکنہ امیدوار کے انتخاب کی بحث بھی چلی ہوئی ہے۔ اس بارے میں لوگوں کی رائے میں کتنی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض دو ہفتے پہلے ہونے والے ایک سروے میں برطانوی عوام نے ممکنہ تاجدار کے لیے شہزادہ ولیم کا نام لیا تھا۔ مگر ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں 63 سال کے شہزادہ چارلس کے اچھے رویئے نے عوام کو ان کا گرویدہ بنا دیا ہے، نئے سروے میں 44 فیصد عوام نے شہزادہ چارلس اور 38 فیصد نے شہزادہ ولیم کو موزوں امیدوار قرار دیا۔ بیماری کے باعث شہزادہ فلپ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔