برطانوی باکسر عامر خان کے کوچ فریڈی روچ نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ری میچ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ری میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے عامر خان اور امریکی حریف لیمونٹ پیٹرسن کی فائٹ کا فیصلہ متنازعہ قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقابلے کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ آئی بی ایف کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے۔ برطانوی باکسر کے کوچ فریڈی روچ کا کہنا ہے کہ انکا اصل مقصد امریکی باکسر کو شکست دیکر ٹائٹلز واپس حاصل کرنا ہے۔ متنازعہ فیصلے کی وجہ سے عامر خان ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف ٹائٹلز سے محروم ہوگئے ہیں۔