برطانوی وزیراعظم افغانستان پہنچ گئے

cameron

cameron

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں موجود برطانوی فوجیوں سے ملاقات کرنا ہے۔
ڈیوڈ کیمرون کو ہلمند میں برطانوی فوجی بیس میں موجود فوجیوں سے ملاقات کرنا تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث وہ ہلمند نہ جا سکے اور قندھار میں نیٹو کے فوجی اڈے پر موجود برطانوی فوجیوں سے ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجیوں کو سن دو ہزار چودہ کے اختتام تک افغانستان سے واپس بلوا لیا جائے گا تاہم افغانستان کی ترقی کے لئے غیر فوجی تعاون جاری رہے گا۔