اسلام آباد : (جیو ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے صدر زرداری کو فون کیا ۔ انہوں نے صدرزرداری سے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلیے ہرممکن تعاون کرے گا۔
ڈیوڈ کیمرون نے نئے وزیراعظم کے کامیاب انتخاب پر صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد دی اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی تعرف بھی کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی جانب سے برطانوی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔