لندن (جیوڈیسک) لندن برطانیہ میں پولیس نے غلط فہمی میں ایک معمر شخص کی چھڑی کو تلوار سمجھ کر اسے Taser gun سے 50 ہزار وولٹ بجلی کے جھٹکے دیئے۔ شمالی انگلینڈ کے کاونٹی لین شائر میں 61 سالہ کولائن فارمر سیڑیوں سے نیچے اتر رہا تھا اسی دوران ایک پولیس والے نے اس کے پیٹھ پر ٹیسر گن سے مارا ۔
جس پر وہ زمین پر گر ا۔کولائن کا کہنا تھا کہ اسے کرنٹ لگتے ہی بہت تکلیف محسوس ہوئی اور ایسا لگا جیسے اس کا ابھی قتل کیا جا رہا ہے۔ پھر پولیس والے بازو موڑے اور ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنائی۔ اس دوران میں چیخنے لگا کہ میں نابینا ہوں لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔ برطانوی پولیس نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فون کال موصول ہوئی تھی کہ اسی علاقے میں ایک شخص سیمورائی تلوار لئے گھوم رہا ہے۔