برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ اور وزیر کابینہ سعیدہ وارثی نے کہا ہے برطانوی معاشرے میں سیکولر شدت پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان باعث تشویش ہے۔
ویٹی کن کے تاریخی دورے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا برطانیہ اور یورپ میں بڑھتا ہوا مذہبی عدم برداشت ان معاشروں کے لئے نقصان دہ ہو گا۔ منصفانہ معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ تمام افراد کو مذہبی آزادی حاصل رہے۔ مذہبی شناخت ترک کر دینے سے معاشرہ آمریت کا شکار ہو گا۔ انھوں نے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان مکالمے پر بھی زور دیا۔