برطانیہ اور ایران کے سفارتی تلعلقات ختم ہوگئے، لندن سے نکالے گئے ایرانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ رواں ہفتے تہران میں برطانیہ کے سفارتخانے کے دو کمپانڈز پر ایرانی طلبہ نے حملہ کرکے عمارت کے کھڑکیوں کے شیشے توڑے تھے۔ اور برطانیہ اور مغرب کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔ برطانیہ نے احتجاج کرتے ہوئے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا تھا۔ اور ایران کو لندن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور عملے کو ملک سے نکلنے کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔ آج ایرانی سفارتکار جب تہران پہنچے تو ہزاروں طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مغرب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔