لندن: (جیوڈیسک)برطانوی حکومت نے ملازمت سے فارغ ہونے والے افراد کو 4.9 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کر دیا۔گزشتہ سال برطانیہ میں ملازمت سے فارغ ہونے والے افراد کو ہرجانہ ادائیگیوں کی مد میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ملازمت سے فارغ کئے جانے والے افراد کو ادا کئے جانے والے حرجانہ کی رقم 4.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ 2008 سے اب تک 18 ارب پونڈ ملازمت سے فارغ ہونے والے افراد کو ہرجانہ ادائیگیوں کی مد میں ادا کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں میں اضافے کی بڑی وجہ پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کی کٹوتی ہے جس میں اکیلے این ایچ ایس نے 2010-11 میں 170 ملین پونڈ ادا کیے۔