برطانیہ (جیوڈیسک)برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔یارک شائر اور مغربی ویلز میں کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے۔متعدد قصبے زیرآب آگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں سے مقامی افراد اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسیکو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
فوج کے ہیلی کاپٹروں اور کوسٹ گارڈ کی کشتیوں کے ذریعے اب تک دو سو سے زائد افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے شمالی برطانیہ میں لاکھوں پانڈز کا نقصان ہوا ہے۔