برطانیہ(جیوڈیسک)برطانیہ کے مختلف شہروں میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ برفانی طوفان کے باعث ہزاروں اسکولز بند اور سینکڑوں فلائٹس کینسل کر دی گئیں۔ برف باری نے شاہراوں پر برف کی دبیز چادر بچھا دی جس کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس کر رہ گئی۔
مختلف شاہراوں پر شہری اپنی گاڑیوں کو دھکے لگاتے نظر آئے۔ ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات کے خدشات ہیں۔ موسم کی شدت اور طوفانی برف باری کے باعث سینکڑوں فلائٹس بھی کینسل کردی گئیں۔
رن وے کے ساتھ ساتھ جہازوں نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ طوفانی برف باری کے باعث کاروباری امور سمیت دیگر امور بھی نمٹانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔